مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت وفد موجود تھے۔ملاقات میں سعودی عرب کے ایران سے تعلقات اور حالیہ کشیدگی کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔ ایرانی صدر نے دورہ ایران پر پاکستانی وزیر اعظم اور اس کے ہمراہ وفد کو خوش آمدید کہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کا برادر اور ہمسایہ ملک ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ تمام سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت سخت شرائط سے گزررہا ہے اور ایسے شرائط میں اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اتحاد کی سخت ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ایران پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1861180
آپ کا تبصرہ